ایف بی آر کی بڑی کاروائی ،نان ڈیوٹی پیڈ جعلی سگریٹس پکڑے گئے

ایف بی آر کی بڑی کاروائی ،نان ڈیوٹی پیڈ جعلی سگریٹس پکڑے گئے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ نان ڈیوٹی پیڈ جعلی سگریٹس پکڑ لیے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیموں نے مختلف شہروں میں 429 چھاپے مارے ہیں۔ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران نان ڈیوٹی پیڈ جعلی سگریٹس کی بھاری مقدار ضبط کر لی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق ایک کروڑ 60 لاکھ نان ڈیوٹی پیڈ جعلی سگریٹس پکڑے گئے ہیں۔ اگلے مرحلے میں اس غیر قانونی کام میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات چلائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں