نگران صوبائی وزیر خدا بخش مری کا بھائی ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

نگران صوبائی وزیر خدا بخش مری کا بھائی ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

کراچی (وقائع نگار)کراچی میں ٹرین کی زد میں آکر نگران صوبائی وزیر کا حقیقی بھائی محمد حسن مری جاں بحق ہو گیا.
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نگران وزیر خدا بخش مری کا بھائی کراچی کے علاقے سٹیل ٹاون میں گھگھر پھاٹک قادر نگر کے قریب کانوں پر ہینڈ فری لگائے پھاٹک کے قریب گھوم رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، متوفی کی لاش قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متوفی نوجوان بکریاں چراتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ ٓکر جاں بحق ہوا ہے۔پولیس نے افسوسناک واقعے کی شواہد کی روشنی میں تفیش شروع کر دی۔ متوفی محمد حسن مری کی نماز جنازہ کل صبح ملیر میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں جرائم پیشہ افراد کا راج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں