انسداد دہشتگردی عدالت نے مریم اورنگزیب کی حاضری سے معافی کی درخواستپر فیصلہ سنادیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے مریم اورنگزیب کی حاضری سے معافی کی درخواستپر فیصلہ سنادیا

لاہور (عدالتی رپورٹر ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ریاست مخالف تقاریر کیس میںمسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست اور ضمانتی مچلکے مسترد کر دیے، کیس کی سماعت ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی۔ بعدازاں عدالت نے شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔ خیال رہے کہ اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوشن سے جواب طلب کر رکھا تھا، لیگی رہنماں کیخلاف تھانہ گرین ٹاﺅن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں