شیخ رشید کے پاس ضمانتی کم پڑگئے

شیخ رشید کے پاس ضمانتی کم پڑگئے

اسلام آ باد (عدالتی رپورٹر ) سابق وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ تھانہ کوہسار میں بیسویں ضمانت کروائی ہے، شکر ہے جج صاحب نے سستی ضمانت دی، سنا ہے 66 کیسز اور ہیں میرے پاس تو اتنے ضمانتی نہیں۔ عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہناتھاکہ عدلیہ کے ساتھ اداروں سے کبھی نہیں بگڑی، بے گناہ لوگ بھی اندر ہیں ان کے پاس ضمانتی بھی نہیں ہیں، اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات کے بغیر قوم زندہ نہیں رہ سکتی، 73 سال عمر 86 کیسز ہیں ، تھانہ کوہسار میں بیسویں ضمانت منظور ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں