ibrahim raisi

”اسرائیلی جنگی مظالم کامقابلہ کرنا ہو گا “

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ غزہ کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا ہے ،اسرائیل کے جنگی مظالم کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔
عرب لیگ اور او آئی سی کے غزہ کی صورتحال پر مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل صیہونی ایجنڈے کے تحت معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے ،تاریخ میں ایسے مظالم کی مثال نہیں ملتی ،غزہ کی صورتحال پر آج کا اجلاس بڑا اہم ہے ،غزہ کے عوام امت مسلمہ کے ہیرو ہیں ،ان کی مدد اللہ کر رہا ہے ،امریکہ فاشسٹ اسرائیل کی حمایت کر کے جنگی جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ”اسرائیل کو غزہ میں بربریت کا حساب دیناہو گا “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں