اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 190ملین پاﺅنڈ کیس میں نیب تحقیقات اہم مراحل میں داخل ،سابق خاتون اول کا سٹیٹس گواہ سے ملزمہ میں تبدیل ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق 13نومبر کو نیب میں بشریٰ بی بی سے بطور ملزمہ پوچھ گچھ ہو گی ،نیب ذرائع کے مطابق شواہد کی روشنی میں بشریٰ بی بی کو ملزمہ بنایا گیا ہے ،تفتیش میں عدم تعاون کی صورت میں نیب عدالت سے ملزمہ کی گرفتاری بھی مانگ سکتا ہے ۔نیب کی جانب سے ریفرنس جلد داخل کرائے جانے کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع