چارسدہ (مانیٹرینگ ڈیسک) خیبر پختونخواہ کے انتقال کر جانے والے وزیر اعلیٰ اعظم خان کی نماز جنازہ پڑانگ چارسدہ میں آج ادا کی جائیگی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دل کے عارضے میں مبتلا اعظم خان انتقال کر گئے ،ان کی نماز جنازہ آبائی شہر چارسدہ میں آج ساڑھے تین بجے ادا کی جائے گی ،مرحوم کا تعلق چارسدہ کے علاقہ پڑانگ سے تھا ،اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے ،بڑے شہروں میں اعلیٰ افسر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے ۔
یہ بھی پڑھیں : نگران وزیر اعلیٰ کے پی انتقال کر گئے