کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا اور تاریخ میں پہلی بار 55 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافے کے بعد 100 انڈیکس 55 ہزار 253 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔