9 مئی،شیخ رشید اوران کے بھتیجے کی عبوری ضمانت ذاتی مچلکوں پر منظور،سرکار کو نوٹس جاری ہوگیا

9 مئی،شیخ رشید اوران کے بھتیجے کی عبوری ضمانت ذاتی مچلکوں پر منظور،سرکار کو نوٹس جاری ہوگیا

راولپنڈی (عدالتی رپورٹر)  انسداد دہشت گردی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی 9 مئی واقعات  کے حوالے سے درج مقدمات  میں عبوری ضمانت قبل از گرفتاری ذاتی مچلکوں پر منظور کر لی اور سرکار کو 18 نومبر کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔  ملک اعجاز آصف کی عدالت میں  دوران سماعت شیخ رشید احمد اور راشد شفیق عدالت میں پیش ہوئے اور وکیل کی وساطت سے موقف اپنایا کہ   شیخ رشید اور راشد شفیق کو 9 مئی کے تمام مقدمات میں تتمہ بیانات کے ذریعے 29 ستمبر کو ملزم نامزد کیا گیا تھا،ایک ہی دن کے تمام مقدمات میں شیخ رشید اور راشد شفیق کا نام ڈالنا سیاسی انتقام اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال ہے ،قانون میں تتمہ بیان کی کوئی حثیت نہیں ہے۔ شیخ رشید تو نو مئی کے واقعات کی متعدد بار مزمت کرچکے ہیں جس پر فاضل عدالت نے دونوں کے جملہ مقدمات میں ذاتی مچلکوں پر عبوری ضمانت 18 نومبر تک منظور کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں