پیپلز پارٹی بلوچستان میں پہلے سے زیادہ نشستیں جیتے گی، بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کر دیا

پیپلز پارٹی بلوچستان میں پہلے سے زیادہ نشستیں جیتے گی، بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کر دیا

کراچی (وقائع نگار)کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں پہلے سے زیادہ نشستیں جیتے گی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی 30 نومبر کو یوم تاسیس کا جلسہ بلوچستان میں کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور بلوچستان میں ہم پہلے سے زیادہ نشستیں جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے پیپلز پارٹی نے ہی عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے خطے کو اہمیت دی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ انتخابات کے نتائج ثابت کریں گے کہ حب سے کوئٹہ تک بلوچستان بھٹو کے چاہنے والوں کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں