اسلام آباد(نیوز رپورٹر)بحریہ ٹاﺅن کیس ، نیب نے بشریٰ بی بی ، فرحت شہزادی کو طلب کرلیا
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی 13 نومبر کو فیملی کے کسی ایک مرد کے ہمراہ دوپہر دو بجے پیش ہوں۔نوٹس بنی گالہ اسلام آباد اور لاہور زمان پارک کے رہائشی پتے پر ارسال کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں نیب نے بحریہ ٹاﺅن کیس میں فرحت شہزادی کو بھی طلب کیا ہے۔فرحت شہزادی کو 13 نومبر کو فیملی کے ایک ممبر کے ساتھ دوپہر ساڑھے 3 بجے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔