khidmat foundation

غزہ متاثرین کیلئے الخدمت فاﺅنڈیشن کا امدادی سامان روانہ

لاہور( وقائع نگا ر خصوصی)الخدمت فاونڈیشن پاکستان نے غزہ متاثرین کے لیے چارٹر طیارے کارگو بوئنگ 474کے ذریعے امدادی سامان مصر کے العریش ائیرپورٹ روانہ کردیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے غذائی اجناس،ادویات، ہائی جیب کٹس، ڈلیوری کٹس اور بے بی کٹس روانہ کیے گئے ہیں۔ امدادی سامان بھجواتے ہوئے الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمنٰ نے بتایا کہ الخدمت فاونڈیشن اِس وقت پانچ طیاروں کامزید امدادی سامان بھیجنے کی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے نائب صدر محمد عبد الشکور اِس وقت مصر میں ہیں، جہاں وہ غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے ممکنہ ذرائع کے حوالے سے سرکاری و رفاہی اداروں سے مشاروت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمنٰ نے الخدمت غزہ میں پیدا ہونے والی صورتحال کے فوراَ بعد میدان عمل میں ہے۔ الخدمت غزہ میں بین الاقوامی رفاہی اداروں کے تعاون سے متاثرین تک مدد پہنچا رہی ہے، جس کے ساتھ ساتھ پاکستان سے ایس او پیز کے مطابق امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ بھی شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اِس وقت تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے۔ اتنے بڑے نقصان کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے بھی بڑے منصوبے کی ضرورت ہوگی۔ جس کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : چین نےآزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں