لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اشتعال انگیز ٹویٹ کے مقدمہ میں عدالت نے خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کر لی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کی منظوری دیدی ،پی ٹی آئی رہنما کیخلاف ایف آئی اے نے اشتعال انگیز ٹویٹس کا مقدمہ درج کیا تھا اور لاہور کی مقامی عدالت سے جسمانی ریمانڈ طلب کیا تھا تاہم عدالت سے اسے مسترد کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کو کارنر میٹنگ کی اجازت