کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ اس وقت فلسطین میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فلسطین کی بات کی ،حکومت سے التجا ہے کہ فلسطین کے مظلوموں کی بات کرے ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ دنیا میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ فلسطین کا ہے ،غزہ میں بربریت کی مذمت کرتے ہیں ،بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ،عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا ،انہوں نے معاشرے میں انتشار کی سیاست کی ،پاکستان کی ترقی کو روک دیا ،پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ اقتدار کے حصول کیلئے نہیں کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلایا گیان لیگ مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس پھر ملتوی