لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں دھواں چھوڑنے والی درجنوں گاڑیاں پکڑی گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں آلودگی کیخلاف مہم شروع کر دی گئی ،انتظامیہ کے حکم پر آلودگی کا باعث بننے والی درجنوں گاڑیوں کو پکڑ کر بند کر دیاگیا ۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر آلودگی کیخلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان سے دہشتگردوں کی حوالگی کا مطالبہ