لاہور (سٹاف رپورٹر) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پاکستان کے سب سے کم مدت میں مکمل ہونے والے بیدیاں روڈانڈرپاس کا افتتاح کر دیا ، اس موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پاکستان ٹائم کو دستیاب معلومات کے مطابق بیدیاں روڈانڈرپاس کو صرف 70 روز میں مکمل کرکے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے،اس انڈرپاس کی مدت تکمیل 6 ماہ تھی ،منصوبے پر 2 ارب 10 کروڑ روپے لاگت آئی ہے اور یہ منصوبہ مکمل ہونے سے یومیہ ایک لاکھ 20 ہزار گاڑیوں کو آمد ورفت میں سہولت ملے گی۔ اس موقع پر کنٹریکٹر سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔
یہ بھی پڑھیں : غیر قانونی تارکین کی واپسی جاری ،طورخم اور چمن کے بارڈر پر رش