صنم جاویدکا جیل میں قیام مزید طویل ہوگیا

صنم جاویدکا جیل میں قیام مزید طویل ہوگیا

لاہور (عدالتی رپورٹر ) انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ (ن)کا دفتر جلانے کے کیس میں نامزد ملزمہ صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 نومبرتک توسیع کر دی، یعنی وہ اب مزید دو ہفتے اس مقدمے میںجیل میں ہی رہیں گی ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کا جو ڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے انہیں  انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل کی عدالت میں پیش کیا ۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ کا چالان جمع ہو چکا ہے لہذاعدالت جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرے۔ فریقین کاموقف سننے کے بعد عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 نومبرتک توسیع کردی۔

یہ بھی پڑھیں : ”عمران کو ہٹانے کا مقصد اقتدار نہیں تھا “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں