لاہور(سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف نے وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں پارٹی کو مکمل طور پر منظم کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس سلسلے میں سردار ایاز صادق کو ٹاسک سونپ دیا جس پر انہوں نے چاروں صوبوں میں رابطے بھی شروع کردیئے ہیں۔ پاکستان ٹائم کے لیگی ذرائع کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی کو پارٹی کے پرانے ساتھی اور روٹھے ارکان کو بھی ماننے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ایاز صادق نے ابتدائی دورہ بلوچستان کیا اور صوبائی قیادت کو منظم ہونے کی ہدایت کی۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق جلد پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا کے دورے بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ”عمران کو ہٹانے کا مقصد اقتدار نہیں تھا “