اسلام آباد (عدالتی رپورٹر)مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیراور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چودھری کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اتوار کو وزیر فواد چودھری کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیاجہاں ان کے دونوں بھائی اور بیوی حبہ چودھری کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ فواد چودھری کو ظہیر نامی شخص کی ایف آئی آر پر گرفتار کیا گیا ہے، فواد چودھری نے شہری سے نوکری دلوانے کے وعدے پر 50 لاکھ لیا تھا، پولیس نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی جو عدالت نے منظور کرلی۔
