لکھنﺅ (مانیٹرنگ ڈیسک) نیدرلینڈز نے افغانستان کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دیدیا۔
لکھنو¿ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے 34ویں میچ میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 46.2 اوورز میں 179 رنز بناکرآﺅٹ ہوگئی، اوپنر ویزلی بیریسی ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے ، میکس 42، کولن ایکرمین 29، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 0، ڈی لیڈز اور ثاقب ذولفقار 3، 3، لوگن وین بیک 2 اور روئیلوف 11 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔ سائبرینڈ اینجلبرسب سے زیادہ 58 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 3، نور احمد نے 2 اور مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں : بابراعظم نے 7 لاکھ کی شیروانی خریدلی