لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جیل حکام نے پرویز الٰہی کو آج بھی عدالت میں پیش نہ کیا ،میڈیکل رپورٹ جمع کر ادی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ کی عدالت میں میڈیکل رپورٹ جمع کرا دی جس میں بتایا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی طبیعت بہتر نہیں جس کی وجہ سے وہ سفر کرنے کے قابل نہیں ہیں ۔یاد رہے کہ ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا چالان جمع کرا رکھا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : خدیجہ شاہ ایف آئی اے کے حوالے