ورلڈ کپ ،بھارت سری لنکا کو 57 رنز پر ڈھیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ورلڈ کپ ،بھارت سری لنکا کو 57 رنز پر ڈھیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ممبئی (ڈسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہرادیا اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 358 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لنکن بولرز نے میچ کا آغاز شاندار طریقے سے پہلے ہی اوور میں بھارتی کپتان روہت شرما کی وکٹ حاصل کر کے کیا۔ روہت شرما 4 رنز بنا کر مدھوشنکا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔اس کے بعد ویرات کوہلی اور شبمن گِل نے 189 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کےلیے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھ دی۔ ویرات کوہلی اور شبن گل دونوں ہی اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔ گل 193 کے مجموعے پر 92 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ کوہلی 196 کے مجموعے پر 88 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ چوتھی وکٹ پر شریاس ایئر اور کےایل راہول کے درمیان 60 رنز کی پارٹنرشپ بنی، راہول 256 کے مجموعے پر 21 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ شریاس ائیر نے پہلے 12 رنز بنانے والے سریا کمار یادیو کے 20 اور رویندرا جاڈیجا کے ساتھ 60 رنز کی شراکت بنائی۔ ائیر 49ویں اوور میں 82 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ رویندرا جاڈیجا نے 35 رنز بنا کر اننگز کی آخری گیند پر رن آوٹ ہوئے۔ بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے دلشن مدھوشنکا نے 5 وکٹیں لیں جبکہ دشمانتھا چمیرا نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز سری لنکن بیٹرز پر ایشیا کپ کے فائنل کی طرح ٹوٹ پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں