اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف کو سلو پائزننگ کا خطرہ ،ذاتی معالج نے اہم بیان دیدیا ۔
راولپنڈی پولیس کی جانب سے اڈیالہ جیل میں9مئی واقعات کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرتے وقت عمران خان کے وکیل اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو ملاقات کی اجازت مل گئی جہاں انہوں نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر سلطان نے کہا کہ بظاہر عمران خان کو سلوپائزنگ دینے کی کوئی علامت نہیں، وہ مکمل تندرست ہیں،عمران خان نے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی ، ان کا مزاج بالکل ٹھیک ہے اور وہ اپنی خوراک سے مطمئن ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ طبی معائنے میں ایسی کوئی بات محسوس نہیں ہوئی کہ جس سے اندازہ ہو کہ انھیں سلو پوائزن دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ”آج تاریخی سماعت ہوئی ،قوم کو خوشخبری ملی ,عمران خان الیکشن میں حصہ لیں گے “