بلوچستا ن سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کی ایک بڑی کھیپ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت متوقع کوئٹہ

بلوچستا ن سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کی ایک بڑی کھیپ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت متوقع کوئٹہ

،لاہور(سٹاف رپورٹر)بلوچستا ن سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کی ایک بڑی کھیپ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت متوقع ہے اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ ) کے بیشتر سابق ارکان پارلیمنٹ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ لیگی ذرائع کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے باپ پارٹی کے سابق وزرا اور رہنماں نے ملاقات کی اور نئی پارٹی میں شمولیت کے معاملات فائنل کرلیے گئے ہیں تاہم اس شمولیت کا اعلان نوازشریف کی کوئٹہ آمدکے موقع پر کیاجائے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ ملاقات کرنے والوں میں سابق وزرا سردار عبدالرحمان کھیتران، محمد خان لہڑی، مسعود لونی، نورمحمد دومڑ ،ڈاکٹر ربابہ، غفور لہڑی، کریم نوشیروانی، دوستین ڈومکی، مجیب محمد حسنی بھی ملاقات میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کے4رہنماﺅں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں