اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی گھناﺅنی سازش بے نقاب ہو گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملک دشمن قوتیں انخلا کے عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے متحرک ہو چکی ہیں ،افغانیوں کیلئے قائم کیمپس یا انکی نقل و حرکت کے دوران شرانگیزی کا منصوبہ،سپن بولدک میں پرتشدد مظاہروں سے انتشار پھیلانے کا منصوبہ بنایا گیا ،سازش میں طے کیا گیا کہ افغان باشندوں پر کراسنگ پوائنٹس پر فائرنگ کی جائے گی ۔ملک دشمن قوتوں کے شر انگیز منصوبے کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کو بڑھانا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کے4رہنماﺅں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم