اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سابق صدر پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کرتے ہوئے انتخابی نشان ’عقاب‘ جہانگیر خان ترین کی استحکام پاکستان پارٹی کو الاٹ کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ(اے پی ایم ایل)ڈی لسٹ کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا کوئی پارٹی عہدیدار نہیں،جماعت کا اب کوئی وجود نہیں،اے پی ایم ایل 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہیں کروا سکی،آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کیا جاتا ہے۔الیکشن کمیشن نے اے پی ایم ایل سے انتخابی نشان عقاب واپس لیکر استحکام پاکستان پارٹی کو الاٹ کر دیا ،حلقہ بندیوں پر اعتراض کرنے والوں کی بڑی تعداد نے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،درخواست میں اے پی ایم ایل نے عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر پارٹی کی رجسٹریشن بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس ،زرداری سمیت 15عدالت میں طلب