کراچی(کامرس رپورٹر)انڈس موٹرز کے بعد معروف آٹو کمپنی کِیا موٹرز نے بھی مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمت میں 11 سے 19 لاکھ روپے تک کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کیا موٹرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی 13 لاکھ 1 ہزار روپے کی کمی سے 89 لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی جبکہ سورینٹو 3.5 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 17 لاکھ 91 ہزار روپے کم ہوکر 94 لاکھ 99 ہزار ہوگئی۔ اسی طرح سورینٹو 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی کی قیمت 19 لاکھ 51 ہزار روپے کمی کے بعد 92 لاکھ 49 ہزار روپے کردی گئی جبکہ کارنول 11 لاکھ 50 ہزار روپے سستی ہوکر 1 کروڑ 60 لاکھ روپے پر آگئی۔ کِیا موٹرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ یاد رہے کہ کمپنی نے اس سے قبل 6 اکتوبر کو بھی گاڑیوں کی قیمت میں 5 لاکھ روپے تک کمی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیڈ لائن ختم ،ملک بھر میں کریک ڈاﺅن ،گرفتاریاں شروع