پشاور(کرائم رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور کے صدر اور سابق ممبر قومی اسمبلی(ایم این اے) ارباب شیر علی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ تھانہ تہکال میں ایس ڈی او پیسکو یونیورسٹی ٹان کی مدعیت میں ارباب شیر علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے بجلی چوری کے خلاف تہکال اور محلقہ علاقوں میں کارروائی کی جارہی تھی کہ اس دوران دیکھا گیا کہ ارباب شیرعلی کے گھر سیکنڈے لگا کر بجلی چوری کی جا رہی ہے، حکام نے کارروائی کرتے ہوئے موقع سے غیرقانونی کنڈے ہٹا دیے۔
یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف بیٹے سمیت عدالت میں طلب