لاہور( سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ کوئی بھی ملک مہنگی گیس خرید کر سستی فروخت نہیں کر سکتا، گیس تو مہنگی ہو گی لیکن گیس کی قیمتیں سب کے لیے نہیں بڑھیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فرٹیلائزر کے کارخانوں کو ابھی بھی 200 روپے کی گیس مل رہی ہے ، سعودی عرب ، قطر کارخانوں کو 2 سے 4 ڈالر کی گیس دیتا ہے، ہمارے ملک میں فرٹیلائزر کے کارخانے 50 فیصد منافع کما رہے ہیں جبکہ دنیا میں فرٹیلائزر کے کارخانے 7 فیصد منافع کماتے ہیں، ہمیں تو آئی ایم ایف بھی کہتا ہے مہنگی گیس خرید کر سستی نہ بیچیں۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں غنڈا راج ،کالج کے سامنے طالبعلم پر تشدداور اغوا