کوککتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ کے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 205رنز کا ہدف دیدیا ۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیشی اوپنر اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، تنزید حسن صفر، نجم الحسن4 رنز پر پویلین لوٹ گئے ، مشفق الرحیم 5، کپتان شکیب الحسن 43، توحید ہردوئے 7، مہدی حسن میراز 25، تسکین احمد 6 رنز بناکرآﺅٹ ہوئے ۔ لٹن داس اور محمود اللہ ریاض کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 79 رنز کی پارٹنرشپ رہی، لٹن 45 جبکہ محمود اللہ 56 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور وسیم نے3-3, حارث روف نے 2 اورافتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں : شاہینوں کے پاس آج آخری موقع ،ان رہنے کیلئے بنگلہ دیش کو آﺅٹ کرنا ہو گا