اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کا مسئلہ دو طرفہ ہے ،افغان حکومت سے مذاکرات کیے جائیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغان حکومت کو اعتماد میں لیکر واپسی کا طریقہ کا ر طے کیا جائے ،غیر قانونی کی آڑ میں قانونی طور پر رہنے والوں کو بھی بلیک میل کیا جا رہا ہے ،ان کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کیلئے ظالمانہ رویہ اپنایا جا رہا ہے ،ایسے اقدامات سے پڑوسی ملک سے تعلقات پر منفی اثرات پڑیں گے ،دو طرفہ مذاکرات سے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف بیٹے سمیت عدالت میں طلب