لال حویلی کا ڈی سیل کرنے کا حکم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں شیخ رشید کے لال حویلی ملکیتی تنازع کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے فیصلے کو ریمانڈ بیک کر دیا اور لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کاحکم جاری کر دیا ،عدالت نے متروکہ وقف بورڈ کو ہدایت جاری کی کہ شیخ رشید اور انکے بھائی کی درخواست کو دوبارہ سنا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”جیل سے بھی پی ڈی ایم کیخلاف الیکشن لڑوں گا“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں