شہبازشریف سے ملاقات، پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئیں

شہبازشریف سے ملاقات، پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئیں

لاہور(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم اور پارٹی صدر شہبازشریف سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر کا مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وجیہہ قمر نے نوازشریف، شہباز شریف اور پارٹی منشور پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔وجیہہ قمرکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ نے تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا، تعمیر کی قوت کا ساتھ دینا ہے، تخریب کی قوت نے ملک اور عوام کو نقصان پہنچایا۔ شہبازشریف اور وجیہہ قمر کی ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں