مولانا طارق جمیل کے بیٹے کا قتل،پولیس بھی میدان میں آ گئی ،حیران کن دعویٰ کر دیا

میاں چنوں(وقائع نگار خصوصی)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کے پراسرار قتل کی خبر پورے ملک سمیت دنیا بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے،تاہم اب پولیس نے میدان میں آتے ہوئے حیران کن دعوی کیا ہے۔
پاکستان ٹائم کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کو ان کے گھر میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔قتل کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے تاہم قتل کی وجوہات بارے کوئی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہو ئیں۔دوسری طرف پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عاصم جمیل نے خود کشی کی ہے اور انہیں کسی نے قتل نہیں کیا۔ڈی ایس پی میاں چنوں نے واقعہ سے متعلق بتایا کہ عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری،عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں پر وہ جان کی بازی ہار گئے۔ڈی ایس پی میاں چنوں کا کہنا تھا کہ عاصم جمیل کی خود کشی کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی،واقعہ سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں