انگلینڈ بمقابلہ بھارت،انگلش باولرز کا پلہ بھاری ،چالیس رنز پر تین بھارتی کھلاڑی آوٹ

لکھنو (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے 29 ویں میچ میں بھارت کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے،انگلش باولرز نے ابتدا میں ہی بھارتی سورماوں کو دباو میں لے لیا ہے،ہندوستانی بلے بازوں نے13 اوور کے اختتام پر 42 رنز بنائے ہیں اور اس کے تین کھلاڑی آوٹ ہوئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے اہم میچ میں لکھنو میں مدمقابل ہیں جہاں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے 13 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 42 رنز بنا لئے ہیں۔اوپنر شبمن گل 9رنز بنا کر آوٹ ہوئے،ورات کوہلی کھاتا بھی نہ کھول سکے اور کیچ آوٹ ہو گئے،ایس ایس لیر چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔روہت شرما 28 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ دوسرے اینڈ پر کے ایل راہول کھڑے ہیں۔یاد رہے کہ آج کے میچ میں شکست ہونے پر دفاعی چیمپئن انگلش ٹیم کا میگا ایونٹ میں سفر اختتام پزیر ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں