تمام سیاسی جماعتوں نے نوازشریف کی واپسی پر خوشی کااظہار کیا ہے ، راجہ پرویز اشرف

تمام سیاسی جماعتوں نے نوازشریف کی واپسی پر خوشی کااظہار کیا ہے ، راجہ پرویز اشرف

اسلام آبد(وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی خوش آئند ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ہم نیوز کےپروگرام ”نیوز لائن ڈاکٹر ماریہ ذوالفقارخان کیساتھ” میں گفتگوکرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کسی کیلئے بھی ایسے حالات پیدا نہیں ہونے چاہئیں کہ وہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہو جائے، بینظیر بھٹو کو بھی جلا وطنی کاسامنا کرنا پڑاتھا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں سیاست میں کچھ آسانیاں پیدا کرنی ہوں گی، ہمیں برداشت ،ایک دوسرے کو اسپیس دینا اور اچھی سیاست شروع کرنی چاہئے۔نوازشریف سابق وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں،بطور سابق وزیراعظم کہیں جاتے ہیں تو سفارتی عملہ استقبال کرتا ہے، لیکن ہمیں سلوٹ نہیں کراچی میں بم پڑے تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نوازشریف لمبا عرصہ گھر سے باہر رہے،گھر سے باہر رہنا بڑا مشکل ہوتا ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے نوازشریف کی واپسی پر خوشی کااظہار کیا ہے۔نوازشریف کی لیگل پوزیشن کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں، ن لیگ کی جانب سے بیانات آرہے ہیں کہ نوازشریف الیکشن میں حصہ لیں گے، قائد ن لیگ کو سسلین مافیا کہنا درست نہیں تھا، موجودہ حالات سے نکلنے کیلئے ہم سب کو ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کااستعمال آج کل زیادہ ہو رہا ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب ہے کہ سب کو ایک جیسے حالات ملے، برابرکا مقابلہ ہو،کسی کی دخل اندازی نہ ہو، اس حوالے سے بلاول بھٹو نے کوئی غلط بات نہیں کی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم چاہتے ہیں الیکشن ہوں اور سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے۔اسپیکر قومی اسمبلی کامزید کہنا تھاکہ 9مئی واقعات کی سب مذمت کررہے ہیں ملوث ملزمان کو سزا ملنی چاہئے، اگر آپ سزا نہیں دیتے تو ہمارا نظام ختم ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں