اسلام آباد(عدالتی رپورٹر ) جیل میں بند چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالت نے 21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانےکا حکم دیا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرائی جب کہ گزشتہ ہفتے کی طرح آج چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں کرائی جارہی، اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے بات کرنا حق ہے لہذا ہرہفتے کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانےکا حکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیڈ لائن میں 3دن باقی ،انخلا میں تیزی ،سرحدوں پرافغانوں کا رش