کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں تیز بارش اور ژالہ باری ،موسم خوشگوار ہو گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے گڈاپ ٹاﺅن اور اطراف میں تیز بارش اور ژالہ باری ،ایم نائن موٹروے ،کاٹھور اور ڈی ایچ اے میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی ۔بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ،لوگوں کی بڑی تعداد نے موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے ساحل سمندر اور تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ۔
یہ بھی پڑھیں : پولیس کا جماعت اسلامی کے کیمپ پر دھاوا،متعدد رہنما اور کارکن گرفتار