شیخ رشید نے سی پی او کو فی سبیل اللہ معاف کردیا

راولپنڈی(عدالتی رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ کہ سی پی او اور یہ سب میرے ملزم ہیں، میں فی سبیل اللہ انہیں معاف کرتا ہوں،عدالت میں دیے گئے اس بیان کے بعددرخواست نمٹا دی گئی ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں پیش ہو کرشیخ رشید نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا، ان کے معاف کردینے کی وجہ سے درخواست نمٹا دی گئی ۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں  شیخ رشید نے کہا کہ میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی کا چہرہ چھپا ہے، ہمارے گھر کے ملازم، خواتین اور بچوں تک کو نہیں چھوڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : خدیجہ شاہ ایک بار پھر 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں