اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 6وزرائے اعظم کے کیسز کی سماعت کرنے والے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جج محمد بشیر 14مارچ 2024کو ریٹائر ہو جائیں گے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ،جج محمد بشیر نے چھ وزرائے اعظم کے کیسز کی سماعت کی ان میں عمران خان، نواز شریف،شاہد خاقان عباسی ،راجہ پرویز اشرف ،یوسف رضا گیلانی اور شوکت عزیز شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ”بھائی کو کہیں سے انصاف نہیں ملے گا “علیمہ خان نظام عدل سے مکمل مایوس