sarfraz bugti

غیر ملکیوں کیلئے 1نومبر ڈیڈ لائن ،اس کے بعد کوئی رعایت نہیں ،بگٹی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کیلئے یکم نومبر کی ڈیڈ لائن میں کوئی توسیع نہیں کی گئی ،اس کے بعد کوئی رعایت نہیں کی جائیگی ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی افراد کے انخلا کیلئے عارضی کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں ،یکم نومبر کے بعد واپسی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ،ہر افغان خاندان کو 50ہزار افغان کرنسی ساتھ لیجانے کی اجازت ہو گی ،غیر قانونی باشندے کہاں ہیں ہمارے پاس سب معلومات ہیں ،ہم احسان فراموش یا مہمان فراموش قوم نہیں ہیں ،جولوگ رضاکارانہ طور پر واپس جائینگے ان کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا ،جو لیگل فریم ورک سے آنا چاہے گا اسے خوش آمدید کہیں گے،غیر قانونی باشندوں کے سہولت کاروں کو سزائیں دی جائیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں : قاضی فائز شفاف شخصیت ،ضرور انصاف کرینگے،عمران خان آج بھی میرے لیڈر ہیں ،صدر علوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں