اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کیلئے دعوت نامہ جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی وابستگی کے حامل افراد کو ایکریڈیشن جاری نہیں کیا جائے گا ،غیر ملکی مبصرین کیلئے سیکیورٹی کلئیرنس لازمی قرار دی گئی ہے ،انتخابات کی شفافیت ملکی و غیر ملکی مبصرین کیلئے اوپن ڈور پالیسی ہے ۔الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ غیر ملکی مبصرین انتخابی بے قائدگیوں کی رپورٹ جمع کرائیں گے ،اپنی رپورٹ میں وہ انتخابی عمل کو بہتر بنانے کی تجاویز بھی دے سکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : قومی ائیر لائن کی تباہی ،آج اندرون و بیرون ملک 49پروازیں منسوخ