لاہور (مانیٹرگ ڈیسک) نگران حکومت کے نواز شریف کی سزا کے فیصلے کو معطل کرنے پر پیپلز پارٹی کا سخت رد عمل ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی پی رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو لاڈلا پلس بننے کی مبارکباد ،نگران حکومت کا نواز شریف کی سزا معطل کرنا بھونڈا طریقہ ہے ،ایسے ہی فیصلے کرنے ہیں تو عدالتوں کو تالے کیوں نہیں لگا دیے جاتے ،نگران حکومت ہر وہ کام کر رہی ہے جو اسے نہیں کرنا چاہیے ،اس کا کام مجرموں کو ریلیف دینا نہیں بلکہ الیکشن کرانا ہے،الیکشن کمیشن حکومت کی جانبداری کا نوٹس لے ۔
یہ بھی پڑھیں : احتساب عدالت میں توشہ خانہ کی سماعت ،نواز شریف حاضری لگا کر واپس