اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے کینیا پولیس کیخلاف مقدمہ درج کر ادیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہید صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیقی کے وکیل نے بتایا کہ نیروبی میں ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ کینیا پولیس کیخلاف درج کرا دیا گیا ہے ،عدالت سے کیس نمبر اور مزید ہدایات کا انتظار ہے ۔ارشد شریف کی بیوہ نے کہا کہ ایک سال سے انصاف کا انتطار کر رہی ہوں ،کینیا پولیس نے میرے شوہر کے قتل کا اعتراف کیا لیکن معافی نہیں مانگی ۔
یہ بھی پڑھیں : خدیجہ شاہ کا پولیس افسروں کیخلاف کیس ،سی سی پی او کاجواب مسترد ،سخت ریمارکس