شیخوپورہ(وقائع نگار)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف ملکی ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ لیکر وطن واپس آئے ہیں، مسلم لیگ نواز کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی ۔ حاجی طارق محمود ڈوگر کے ڈیرہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر کاکہناتھاکہ نوازشریف عوام کی طاقت سے دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر ترقی و خوشحالی کے دور کا آغاز کریں گے،سائفر کیس کے علاہ اور بھی پی ٹی آئی کے چیئرمین پر سنگین نوعیت کے کیسزہیں جن میں تمام شواہد موجود ہیں، ان میں ان کو سزا ہونا باقی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ نواز شریف اور انکی کی بیٹی مریم نواز پر جھوٹے من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات بنائے گئے جن میں مریم نواز باعزت بری ہوچکی ھیں اور اب نواز شریف سرخرو ہونگے نواز شریف پاکستان اور عوام کو موجودہ گرداب سے نکالنے کا ایجنڈا لیکر آ ئے ھیں ان کی وطن واپسی ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:سائفر کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف شاہ محمود قریشی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ