عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد

لاہور (کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کے صدر کو جھاڑ پلا دی

پاکستان ٹائم کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری محمد شہباز سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،شہری کی جانب سے درخواست میں وفاقی حکومت،پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی جاتی ہے، عدالتی کارروائی کی آڈیو اور ویڈیوز کی ریکارڈنگ کی جانی چاہیے۔شہری کی جانب سے استدعا کی گئی کہ چھوٹے شہروں سے ویڈیو لنک پر وکلا کو ہائیکورٹ پیش ہونے کی اجازت دی جائے،عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اس قسم کا حکم جاری کرنے کا قانونی اختیار نہیں رکھتی۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں،نیب نے احتساب عدالت میں ہاتھ کھڑے کر دیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں