لاہور (وقائع نگار)4 برس کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد لندن سے پاکستان پہنچنے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف رائیونڈ واپس پہنچ گئے جہاں ان کی واپسی تمام اہل خانہ کے لیے عید کا سما ں بن گئی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق رائیونڈ پہنچنے کے بعد گھر میں داخل ہونے پر نوازشریف کی ہمشیرہ نے بھائی کا استقبال کیا، نواز شریف کی اپنی رہائش گاہ پہنچنے پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔رائیونڈ میں شریف خاندان کے تمام افراد اور بچوں نے مل کر قائد ن لیگ کا استقبال کیا ، مرحوم عباس شریف کے بچے، شہبازشریف کی بیٹی سمیت دیگرعزیزو اقارب کی نوازشریف سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ 4 برس بعد خود ساختہ جلاوطنی کے بعد لندن سے پاکستان لوٹنے والے میاں محمد نواز شریف نے 21 اکتوبر کو لاہور میں مینارِ پاکستان پر جلسہ کیا جس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز ، مریم اورنگزیب سمیت ن لیگ کے دیگر رہنما شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی نے غلام سرور خان کو پارٹی میں شمولت کی دعوت دے دی