کھٹمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک)کن علاقوں میں کبھی بھی زلزلہ آسکتا ہے ؟ چیف میٹرولوجسٹ نے خبردار کردیا
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نیپال کے نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر نے کہا کہ اتوار کی صبح نیپال میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کے جھٹکے باگمتی اور گنڈکی صوبوں کے دیگر اضلاع جبکہ دہلی ،این سی آر علاقے میں بھی محسوس کیے گئے۔سیسمولوجیکل سینٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز دھاڈنگ کا علاقہ تھا، جو دارالحکومت کھٹمنڈو سے 55 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرئی 13 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ نیپال دنیا کا 11واں سب سے زیادہ زلزلے کا شکار ہونے والا ملک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی قبرستان میں خاندان کے دیگر مرحومین کی قبرپر حاضری اور فاتحہ خوانی