sanam javed

صنم جاوید کی دوبارہ گرفتاری عدالتی نظام کی ساکھ پر سوالیہ نشان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے صنم جاوید کو جیل کے باہر سے دوسری بارگرفتارکرنے کی شدید مذمت کر دی۔
تحریک انصاف ترجمان کے مطابق عدالت سے ضمانت پر رہا ہونے والے کارکنان کو دوبارہ گرفتار کرنے کا سلسلہ عدالتی نظام کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے،صنم جاوید کو دونوں بے بنیاد مقدمات میں عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود بغیر کسی جواز کے دوبارہ گرفتار کیا گیا۔جیلوں میں گزشتہ پانچ ماہ سے قید ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور عالیہ حمزہ سمیت جھوٹے مقدمات میں قید دیگر زیرِ حراست قائدین و کارکنان مسلسل ریاستی عتاب کی زد میں ہیں۔چیف جسٹس ملک میں جاری سلسلہ انتقام کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بنیادی آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کے چارٹرڈ طیارے میں لڑائی ،گھونسے چل گئے ،پرواز میں تاخیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں