sanam javed

صنم جاوید رہائی کے بعد پھرگرفتار

لاہور (کرائم سیل)پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید خان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق پولیس صنم جاوید کو قیدی وین میں لیکر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہو گئی،صنم جاوید کو انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت پر رہائی ملی تھی۔دوسری طرف ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کو ایک مرتبہ پھر سے رہائی کے فوراً بعد گِرفتار کر لیا گیا ہے،وہ مسلسل 166 دِن سے بےگُناہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہیں،انہیں عدالت کے 2 بار رہا کرنے کے باوجود گِرفتار کر لیا گیا،اگر عدالتی احکامات ہوا میں اُڑا دیئے جائینگے تو اِنصاف کیسے اور کہاں سے مِلے گا؟ اور دوسری طرف سزا یافتہ عدالتی مفرور باہر بیٹھے ضمانت حاصل کر لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ضمانتی مچلکے جمع،صنم جاوید کی رہائی کی روبکار جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں